حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کردیا

حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کردیا
حنیف عباسی نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کردیا

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف مقامی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا جس پر عدالت نے عمران خان کونوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق درخواست گزار نے موقف اپنا یاکہ عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر اُنہیں منشیات فروش اور جعلی دوائیاں بنانے والا کہاجس سے اُن کا استحقا ق مجروح ہوالہٰذا عدالت ایک ارب روپے ہرجانہ دلائے ۔

ایڈیشنل سیشن جج عبدالستارلنگاہ نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان کو 22 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا ۔

یادرہے کہ اس سے قبل حنیف عباسی نے عمران خان سے معافی کامطالبہ کیاتھا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

مزید : قومی /Headlines


loading...