داعش کیخلاف کارروائی کیلئے بجٹ منظور، امریکی سینٹ نے مجموعی طورپر 560ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

داعش کیخلاف کارروائی کیلئے بجٹ منظور، امریکی سینٹ نے مجموعی طورپر 560ارب ڈالر ...
داعش کیخلاف کارروائی کیلئے بجٹ منظور، امریکی سینٹ نے مجموعی طورپر 560ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دیدی

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ نے 560 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے جس کےبعد عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کیا جائےگا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق  امریکی ایوان بالا میں مالی سال 2015ءکے لئے 469 ارب کا عمومی جبکہ بیرونی دنیا میں جاری جنگی مہمات کے لیے 64 ارب ڈالر کے اضافی بجٹ کے علیحدہ بل پیش کئے گئے، دونوں بلوں کو   11 کےمقابلے 89 ووٹ سے انہیں منظور کرلیا۔  دفاعی بجٹ میں شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار اعتدال پسند گروپوں کی فوجی تربیت اور انہیں اسلحہ فراہم کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے، اس کے علاوہ 4۔3 ارب امریکی ڈالر براہ راست دولت اسلامیہ کے خلاف جبکہ مزید 6۔1 ارب ڈالر عراق کے کرد باشندوں کو دو سال تک تربیت دینے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...