ایپل کا پہلا قابل استعمال حالت میں موجود کمپیوٹر اندازے سے بھی کم قیمت پر نیلام

ایپل کا پہلا قابل استعمال حالت میں موجود کمپیوٹر اندازے سے بھی کم قیمت پر ...
ایپل کا پہلا قابل استعمال حالت میں موجود کمپیوٹر اندازے سے بھی کم قیمت پر نیلام

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کی دنیا میں معروف کمپنی ’ایپل‘ کاقابل استعمال حالت میں موجود  پہلاکمپیوٹر اندازے سے بھی کم قیمت پر نیلام ہوگیاہے ،  ’ایپل ون‘ کا قابلِ استعمال حالت میں ماڈل تین لاکھ 65 ہزار امریکی ڈالر میں نیلام ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اس کمپوٹر کو  ایپل کے شریک بانی سٹیو جابز نے 1976 ءمیں کیلی فورنیا کے ایک گیراج سے ذاتی طور پر فروخت کیا تھا اورایک اندازے کے مطابق اس وقت دنیا میں 50 کے قریب ایپل ون کے ماڈل چالو حالت میں موجود ہیں۔

یہ کمپوٹر کرسٹیز نیلام گھر کے اندازے یعنی چار سے چھ لاکھ ڈالر سے بہت کم قیمت پر فروخت ہوا جبکہ اکتوبر میں ہنری فورڈ تنظیم نے ایک ایسے ہی کمپیوٹر کے لیے نو لاکھ پانچ ہزار امریکی ڈالر ادا کیے تھے۔واضح رہے کہ جب یہ مشین نئی تھی اُن دنوں یہ 666 ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

اس مشین کے بنانے کے لیے سرمایہ فراہم کرنے کی خاطر سٹیو جابز نے اپنی فوکسی ویگن بیچ دی تھی جبکہ ووزنیاک نے اپنا کیلکولیٹر 500 ڈالر میں فروخت کیا تھا۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...