چیف الیکشن کمیشنر نے ’پراڈو‘ گاڑی کی خواہش ظاہر کردی

چیف الیکشن کمیشنر نے ’پراڈو‘ گاڑی کی خواہش ظاہر کردی
چیف الیکشن کمیشنر نے ’پراڈو‘ گاڑی کی خواہش ظاہر کردی

  


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف الیکشن کشمنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے پراڈوگاڑی کی خواہش ظاہر کردی جسے پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو سمری بھیج دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنرکے لیے پراڈو گاڑی خریدنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور اِس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ایک سمری وزیراعظم کو بھی بھیج دی ہے جن کی منظوری کے بعد نئی پراڈو خریدی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے لکھاکہ چیف الیکشن کمشنر کے فیلڈ ورک کے لیے پراڈوگاڑی کے استعمال کی اجازت دی جائے ۔

ذرائع کے مطابق  چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے پراڈوگاڑی کے استعمال کی خواہش کی تھی ۔

مزید : قومی


loading...