اداکارعامر خان نے برہنہ فوٹو شوٹ کے پیچھے چھپی منطق بتادی

اداکارعامر خان نے برہنہ فوٹو شوٹ کے پیچھے چھپی منطق بتادی
Aamir Khan

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ فلم ’پی کے‘ کی کہانی اس قدر جاندارتھی کہ وہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ہر حد پار کرنے کو تیار ہوگئے ، اگر کوئی چند سال قبل کپڑے اُتارے شوٹ کرانے کو کہتاتو شاید وہ کبھی تیارنہ ہوتے ۔

ایک اور بھارتی اداکارہ کو تھپڑ پڑ گیا

ایک بھارتی اخبار کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ہم سب کو کپٹروں کے بغیر رہنا اچھا نہیں لگتا لیکن جب فلم ’پی کے‘ کا سکرپٹ سنا تو یہ بہت جاندار اور قدرتی سا لگا اور اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے بغیر کپڑوں کے فلمی سین عکس بند کرانے میں کوئی قباحت محسوس نہ کی۔

شاہ محمود قریشی اور پرویز رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’پی کے‘ 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ سنجے دت اور انوشکا شرما بھی پرفارم کر رہے ہیں۔ فلم ’پی کے‘ کے پوسٹر کے بعد عامر خان کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید : تفریح


loading...