سعودی عرب میں بے پردہ خواتین نے تہلکہ مچا دیا

سعودی عرب میں بے پردہ خواتین نے تہلکہ مچا دیا
سعودی عرب میں بے پردہ خواتین نے تہلکہ مچا دیا

  


ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں عبایہ کے بغیر سڑک پر نظر آنے والی لڑکیوں نے مملکت میں تہلکہ مچادیا ہے اور ہر کوئی اس غیر معمولی واقعے کے بارے میں بات کرتا نظر آتا ہے۔

برہنہ ٹانگوں والی خاتون نے کابل میں تہلکہ مچادیا

اخبار ”صدا“ کے مطابق جدہ شہر میں جب دو لڑکیوں کو روایتی لباس کے بغیر دیکھا گیا تو لوگ حیران رہ گئے اور اکثر نے اپنی گاڑیاں روک کر ہارن بجانا شروع کردئیے۔ اس واقعے کے دو دن بعد دارالحکومت ریاض میں ایک نوجوان خاتون تنگ پتلون اور ٹی شرٹ پہنے نظر آئی، اور ایک دفعہ پھر ہیجان برپا ہوگیا۔ یوٹیوب پر بغیر عبایہ سڑکوں پر پھرتی لڑکیوں کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد لوگ ملے جلے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ کچھ لوگ انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، جبکہ ان لوگوں کی بھی کمی نہیں جو اسے بنیادی آزادی اور تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...