پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں سے مجھے گرفتار نہیں کروا سکتی :رانا ثنااللہ

پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں سے مجھے گرفتار نہیں کروا سکتی :رانا ثنااللہ
پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں سے مجھے گرفتار نہیں کروا سکتی :رانا ثنااللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ "وہ سیاسی آدمی ہیں اس لیے ان کے گھر اورڈیرے پران سے ملنے کوئی بھی آسکتاہے اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے اپنا کر پی ٹی آئی انہیں گرفتار نہیں کروا سکتی"۔انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ شریں مزاری نے جو الزامات لگائے ہیں وہ سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے ،میں نے تو خود ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیابلکہ ان کو تھانے میں جا کر شامل تفتیش ہونے کا بھی کہا ۔
انہو ں نے کہا ہے پی ٹی آئی کے سیکڑی جنرل یعقوب راسم اورحق نواز قتل کے مقدمے کا مدعی ہیں وہ خود قاتل کو بچاناچاہ رہے ہیں ۔یعقوب راسم نے اس شخص پر ایف آئی درج کروائی جس کو یہ جانتے تھے جو کہ ان کا ہمسایہ ہے ۔پی ٹی آئی ملزم کو گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے اور مدعی کو ملزم کو گرفتارکرانے کے لیے تعاون کرنا پڑتا ہے لیکن یعقوب راسم کسی قسم کا پولیس سے تعاون نہیں کرنا چاہ رہے کیوں کہ یہ خود ملز م کوبچا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -