جمعہ کو بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کی وجہ سامنے آگئی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) جمعہ کووفاقی دارلحکومت، پنجاب ، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بجلی کے طویل بریک ڈاﺅن کی وجہ سامنے آگئی اور اس سلسلے میں واپڈا نے وزارت پانی وبجلی کو رپورٹ پیش کردی ہے جس کے بعدنیشنل پاور کنٹرول کے حکام کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ سے تھرمل پاور پلانٹس سے پیداوارکم ہوئی لیکن مقررہ وقت کے دوران نیشنل پاورکنٹرول سے غفلت کا مظاہر ہ کیاگیا اور بروقت طلب کا دباﺅکم کرنے میں ناکامی کے باعث دباﺅبڑھ گیا۔
بجلی معطل ہونے کی خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔
بجلی کی پیداوار کا دباﺅ مقررہ حد سے بڑھنے کے بعد تربیلا ، منگلا اور غازی بروتھا پاور ہاﺅس بند ہوگئے تھے ۔ مین پاور ہاﺅسز بند ہونے کی وجہ سے آئی پی پیز کی پیداوار بھی معطل ہوگئی ۔
ذرائع کے مطابق اس وقت تربیلا اور غازی بروتھا میں کوئی فنی خرابی نہیں ، بجلی کی پیداوار شروع ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول کے ذمہ داران کیخلاف تادیبی کارروائی کا امکان ہے ۔