فیس بک کا ’ڈس لائیک‘ بٹن شامل کرنے پر غور

فیس بک کا ’ڈس لائیک‘ بٹن شامل کرنے پر غور
فیس بک کا ’ڈس لائیک‘ بٹن شامل کرنے پر غور

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ’فیس بک ‘ نے کسی بھی چیز کو ناپسند کرنے (ڈس لائیک) کا بٹن متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کہاکہ لوگوں کے جذبات کی صحیح ترجمانی کرنا نہایت اہم ہے، اگر کوئی چیز کسی کو پسند نہیں تو وہ ڈس لائیک بھی کرسکے گا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سوال و جواب کے ایک سیشن کے دوران مارک برگ کا کہنا تھا کہ ’ڈس لائک‘ کی سہولت وہ چیز ہے جس کی فرمائش سب سے زیادہ فیس بک صارفین کرتے ہیںتاہم یہ بٹن متعارف کروانے سے پہلے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ یہ کہیں صارفین کے پیغامات کو نیچا دکھانے کی کوشش میں استعمال نہ ہو۔

سٹیوجابز کی فوکسی ویگن فروخت کرکے بنایاگیا کمپوٹر ’ایپل ون ‘ نیلا م ، قیمت کیاہوگی؟ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک چیز جو ہم خاصے عرصے سے سوچ رہے ہیں ،وہ یہ ہے کہ ایسا کیا طریقہ ہو سکتا ہے جو لوگوں کے جذبات کا صحیح عکاس بن سکے،’بہت سے لوگ اپنی زندگی کے افسردہ یا اداس پہلو فیس بک پر دوسروں سے شیئر کرتے ہیں، ہمیں اکثر لوگ بتاتے ہیں کہ وہ ان پیغامات کو لائک نہیں کرنا چاہتے کیونکہ یہ مناسب نہیں لگتا۔

فیس بک کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق روزانہ اس کے صارفین ساڑھے چار ارب پیغامات کو پسند کرتے ہیں یعنی ’لائک‘ کا بٹن دباتے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...