لاہور 13 حصوں میں تقسیم، تحریک انصاف نے احتجاج کے انتظامات مکمل کرلئے

لاہور 13 حصوں میں تقسیم، تحریک انصاف نے احتجاج کے انتظامات مکمل کرلئے
لاہور 13 حصوں میں تقسیم، تحریک انصاف نے احتجاج کے انتظامات مکمل کرلئے

  


لاہور (ویب ڈیسک) تحریک انصاف ضلع لاہور کی ڈسٹرکٹ باڈی کے اہم مشاورتی اجلاس میں شہر کو 13 حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے 15 دسمبر کے عوامی احتجاج کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابقاحتجاج کے حوالے سے انتظامیہ اور پولیس حکام سے مذاکرات اور مختلف تنظیموں اور اداروں سے مشاورت بھی جاری ہے ۔پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی صدر عبدالعیم خان نے پارٹی کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور شہر کو قومی اسمبلی کے ہر حلقے کی بنیاد پر جس میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقے بھیش امل ہوں گے پارٹی تنظیم کے تحت 16 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں 15 دسمبر کے احتجاج کو زیادہ سے زیادہ منظم اور موثر بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پی ٹی آئی کے عہدیداران کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداران نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے منعقدہ اجلاس میں واضح کیا ہے کہ تحریک انصاف پہلے کی طرح آئندہ بھی پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے البتہ اگر (ن) لیگ کے ”گلوﺅں“ کو سڑکوں پر لانے کے بارے مکیں کیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عبدالعیم خان نے کہا کہ شنید یہی ہے کہ فیصل آباد کے واقعہ سے سبق سیکھنے کی بجائے لاہور میں بعض وزراءخفیہ اجلاسوں میں 15 دسمبر کو بدامنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا کی آنکھ کے ذریعے حقائق منظر عام پر آچکے ہیں لیکن حکمران پی ٹی آئی پر الزامات عائد کرکے خود کو ذمہ داری سے بچانا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں پی ٹی آئی لاہور کے ٹاﺅن صدور، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ویمن ونگ، لائرز، ٹیچر، ٹریڈرز، آئی ایس ایف، یوتھ اور تمام شعبہ جات کے عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کو 18 مقامات سے بند کیا جائے گا جن میں شاہدرہ چوک، بابو صابو انٹرچینج، بھٹہ چوک، چونگی امرسدھو، ٹھوکر نیاز بیگ، رائے ونڈ روڈ، کینال روڈ، چیئرنگ کراس، بھاٹی چوک، سکیم موڑ، ڈیفنس روڈ والٹن، چوبرجی چوک، وحدت روڈ، لبرٹی چوک، اکبر چوک، ٹاﺅن شپ، جوڑے پل، الفیصل ٹاﺅن، مزنگ چونگی اور لاہور ہائی کورٹ چوک شامل ہی ں۔ ان تمام مقامات پر پی ٹی آئی لاہور کے ضلعی صدر عبدالعیم خان کی ہدایت پر ایم پی اے میاں اسلم اقبال، ضلعی عہدیداران شعیب صدیقی، جمشید اقبال چیمہ، میاں حامد معراج، فرید الدین احمد، میاں افتخار اور میاں محمد نعیم نے ڈی سی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز اور سی ٹی او لاہور سے ملاقات اور 15 دسمبر کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کئے جانے والے تحفظات کے بارے میں بتایا۔

مزید : لاہور


loading...