راجر فیڈرنے عامر خان کی فلم "پی کے "دیکھنے کی خواہش ظاہر کرد ی

راجر فیڈرنے عامر خان کی فلم "پی کے "دیکھنے کی خواہش ظاہر کرد ی
راجر فیڈرنے عامر خان کی فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) دنیائے ٹینس کے ممتاز کھلاڑی راجر فیڈر بالی ووڈ نے ”مسٹر پرفیکٹ“ کے نام سے معروف اداکار عامر خان کی فلم ”پی کے“ دیکھنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے ۔انہوں نے یہ بات بذات خوددہلی میں عامر خان کو بتائی ۔ تفصیلات کے مطابق عامر خان اور راجر فیڈر کی ملاقات انڈین پریمیئر ٹینس لیگ میں ہوئی اور فیڈر نے عامر کے ساتھ دوستانہ ٹینس میچ میں شرکت کی جس میں بالی ووڈ کے بعض دوسرے اداکار بھی شامل ہوئے تھے۔ عامر خان کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا ’راجر فیڈر نے عامر خان سے کہا کہ انہوں نے پی کے کا پہلا پوسٹر دیکھا اور وہ انہیں بہت پسند آیا۔ فیڈر نے نے عامر سے کہا کہ وہ پی کے ضرور دیکھیں گے‘ ۔ راجر فیڈر 17 بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں جو ایک ریکارڈ ہیاس دوران معروف اداکارہ دیپکا پڈوکون، اداکار اکشے کمار اور رتیش دیش مکھ جیسے سٹارز بھی موجود تھے۔ عامر خان اور انوشکا شرما کی اہم کردار والی فلم ”پی کے“ 19 دسمبر کو ریلیز ہورہی ہے جس کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی ہیں۔

اداکارعامر خان نے برہنہ فوٹو شوٹ کے پیچھے چھپی منطق بتادی

نوٹ: خبر کے اندر موجود رنگین لائنیں دوسری خبروں کی متعلقہ سرخیاں ہیں ، خبر پڑھنے کیلئے رنگین لائن پر کلک کریں تو اسی صفحے پر یہ خبر بند ہوکر متعلقہ خبر کھل جائے گی۔

مزید :

کھیل -