سلمان خان 2014ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فنکار بن گئے

سلمان خان 2014ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فنکار بن گئے
سلمان خان 2014ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فنکار بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوزڈیسک)ویسے تو سلمان خان ہر سال کوئی نہ کوئی کمال کرتے رہتے ہیں لیکن اس سال انہوں نے سب سے زیادہ کمائی کرکے باقی تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔کاروباری جریدے فوربز کے مطابق اداکار سلمان خان 2014 میں سلمان خان نے دو ارب 44 کروڑ 50 لاکھ روپے کمائے۔ تین سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ شاہ رخ خان بالی وڈ کے فنکاروں میں سب سے زیادہ ’کماؤ پوت‘ اداکار نہیں بن پائے ہیں۔

سلمان خان کا نیا سکینڈل؟جاننے کے لئے کلک کریں

اس سال وہ دو ارب دو کروڑ 40 لاکھ بھارتی روپے آمدن کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ یہی نہیں شاہ رخ کی مقبولیت میں بھی کمی آئی ہے اور وہ مجموعی طور پر اس برس بالی وڈ کی تیسری کامیاب ترین فلمی شخضیت رہے ہیں۔ ادھر سلمان خان کاروباری لحاظ سے کامیاب ترین ہونے کے ساتھ ساتھ مقبولیت میں بھی سب سے آگے ہیں اور فوربز کے مطابق یہ بھی تین برس میں پہلی بار ہوا ہے۔

مزید :

تفریح -