ن لیگی ایم این اے کے پی اے کا نادرا آفس پر دھاوا

ن لیگی ایم این اے کے پی اے کا نادرا آفس پر دھاوا
ن لیگی ایم این اے کے پی اے کا نادرا آفس پر دھاوا

  


ساہیوال(ویب ڈیسک) نادرا آفس چیچہ وطنی میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری منیر ازہر کے پرسنل پی اے نے نادرا آفس پر دھاوا بول دیا توڑ پھوڑ کی جس سے عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی اے ماسٹر چودھری نواز کا لوکا کو سیکیورٹی گارڈ نے اندرجانے سے روک دیا اور کہا کہ سرکا حکم ہے کہ لائن میں لگیں اس پر چودھری نواز کا لوکا نے نادرا آفس کے مین گیٹ پر لگے ہوئے شیشے کے دروازے کو توڑ دیا اور زبردستی اندر داخل ہوکر گالم گلوچ کی توڑ پھوڑ کرنے سے عافیہ نامی خاتون سکنہ 49/12-L کی رہائشی بھی زخمی ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ اور عملہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی میڈیا کی ٹیم پہنچنے سے پہلے ہی نادرا آفس کے افسروں نے چودھری منیر ازہر کے صاحبزادے چودھری ساجد منیر جٹ کے ساتھ معاملات حل کرلئے تاہم ڈی ایم زونل آفس ساہیوال منظور احمد نے حقائق چھپاتے ہوئے میڈیا کو موقف دینے سے انکار کردیا اور کیمرے بند کروادئیے۔ منظور احمد نے کہا کہ شیشہ ایک سائل کا کندھا لگنے سے ٹوٹا ہے جبکہ دروازہ اتنی بری طرح ٹوٹا کہ شیشہ کے بیسوں ٹکڑے ہوگئے اور جودروازہ ایلومینیم کا بنا ہوا تھا جو کہ بری طرح ٹوٹ گیا۔ جبکہ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا محمد نعیم اختر اپنے افسران اور مقامی سیاستانوں کے پریشر میں آکر میڈیا سے اصل حقائق چھپاگئے اور کہا کہ میرے افسران ہی اس کا صحیح جواب دے سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چودھری نواز اور اس کے دیگر ساتھیوں نے تحریری معافی نامہ لکھ کر معافی بھی مانگی۔

مزید : ساہیوال


loading...