شائقین کے چھوڑ جانے سے کبھی نہیں ڈرتی: انوشکاشرما

شائقین کے چھوڑ جانے سے کبھی نہیں ڈرتی: انوشکاشرما
شائقین کے چھوڑ جانے سے کبھی نہیں ڈرتی: انوشکاشرما

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکارامیتابھ بچن کو لوگوں کی طرف سے نظرانداز ہونے کا خدشہ ہمیشہ رہتاہے لیکن فلم ’پی کے‘ کی ہیروئن اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ سکینڈل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انوشکا شرما کاکہناہے کہ اُنہیں بطوراداکارہ بھلادیئے جانے کا کوئی ڈرنہیں ۔

امیتابھ بچن شائقین کے چھوڑجانے کے خوف میں مبتلا

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انوشکاشرماکاکہناتھاکہ وہ اتنی کم فلمیں کر رہی ہیں تو ظاہر ہے کہ اُنہیں کسی قسم کا خوف نہیں کہ وہ بھلا دی جائیں گی،اگر ان سیکیورٹی ہوتی تو میں ڈھیرساری فلمیں کرتی۔اداکارہ کاکہناتھاکہ اُن کی سوچ الگ ہے ، ہمیشہ وہی کیا جو خود کو اچھالگا، سب کا اپنا اپنا منصوبہ ہوتا ہے اور سب منصوبے کامیاب بھی نہیں ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ارادوں کی پکی ہیں اور اپنے فیصلوں پر نہیں پچھتاتیں۔

مزید : تفریح


loading...