کیا آپ انگریزی زبان کے سب سے لمبے لفظ کا مطلب جانتے ہیں ؟

کیا آپ انگریزی زبان کے سب سے لمبے لفظ کا مطلب جانتے ہیں ؟
کیا آپ انگریزی زبان کے سب سے لمبے لفظ کا مطلب جانتے ہیں ؟

  


لاہور (نیوز ڈیسک) اچھا ذخیرہ الفاظ تعلیم یافتہ اور دلچسپ شخصیت کی نمایاں خوبی ہے اور یہی وجہ ہے کہ غیر معروف، نامانوس، مشکل اور لمبے الفاظ کا علم لسانی قابلیت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ ہر زبان کی اپنی اہمیت ہے لیکن انگریزی زبان کی عالمگیریت کی وجہ سے اس میں مہارت حاصل کرنا خاص طور پر اہم سمجھا جاتا ہے۔

خواتین کی لمبی عمرکا راز سائنس نے بتا دیا ،جاننے کے لئے کلک کریں

اگر آپ بھی سمجھتے ہیں کہ آپ انگریزی زبان کو کافی اچھی طرح سے جانتے ہیں تو ذرا یہ تو بتائیے کہ اس زبان کا سب سے لمبا لفظ کیا ہے؟

یقیناً آپ نے کافی لمبے لمبے الفاظ سوچے ہوں گے لیکن جناب یہ لفظ ہے "Pneumonoultramicroscopicroscopicsilicovolcanoconioses" اس کی ادائیگی اگرچہ مشکل ہے لیکن ناممکن نہیں ہے، اسے کچھ اس طرح سے پڑھا جاسکتا ہے’’نیمونوئل ٹرامائیکروسکوپک سیلیکو والکانوکونی اوسس‘‘۔ یہ لفظ پھیپھڑوں کی ایک بیماری کا نام ہے جو سیلیکٹ یا کوارٹز کے ذرات سانس کے ساتھ پھیپھڑوں میں داخل ہونے سے پیدا ہوتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...