حکومت منگل کو مذاکرات کر لے ورنہ پاکستان بند کر دیں گے: عمران خان

حکومت منگل کو مذاکرات کر لے ورنہ پاکستان بند کر دیں گے: عمران خان
حکومت منگل کو مذاکرات کر لے ورنہ پاکستان بند کر دیں گے: عمران خان

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)"تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خانے کہا ہے کہ حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات وہیں سے شروع کرے جہاں ختم ہوئے تھے ورنہ 18دسمبر کو پورا پاکستان بند کر دیں گے"۔عمران خان نےکارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جو مرضی کر لے لاہور میں احتجاج سے نہیں روک سکتا اگر ن لیگ کے گلوﺅں نے حملہ کیا تو ان کا بھر پور جواب دیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اگر منگل کے روز کسی قسم کی کوئی بھی گڑبڑ ہوئی تو اس کی ذمہ دار ن لیگ ہو گی۔عمران خان کاکہنا تھاک تاجر برادری تبدیلی چاہتی ہے تو احتجاج کا حصہ بنے ۔

 ان کا کہنا تھاکہ حکومت سنجیدہ ہے تو مذاکرات وہیں سے شروع کرے جہاں ختم ہوئے تھے۔ بات چیت اڑتالیس گھنٹے میں مکمل ہو سکتی ہے ورنہ اٹھارہ دسمبر کو پورا پاکستان بند کر دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتیں احتساب نہیں چاہتیں، حکمران مک مکا کر کے بندر بانٹ کرتے ہیںلیکن ہم راناثنااللہ کو جیل میں ڈلوا کر ہی دم لیں گے۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بدقسمتی ہے کہ ان کے درمیان تحریک انصاف آ گئی

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...