این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق مکمل، دھاندلی کے شواہد مل گئے، متعدد ووٹ جعلی ثابت ہوئے: نادرا رپورٹ

این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق مکمل، دھاندلی کے شواہد مل گئے، متعدد ووٹ جعلی ...
این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق مکمل، دھاندلی کے شواہد مل گئے، متعدد ووٹ جعلی ثابت ہوئے: نادرا رپورٹ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی کے متعدد شواہد مل گئے ہیں اور نادرا نے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 125 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں متعدد پولنگ سٹیشنز میں ووٹوں کے جعلی ہونے اور ایک ہی شخص کے 6,6 ووٹ کاسٹ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ نادرا نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ این اے 125 میں پانچ پولنگ سٹیشنز کے 1254 ووٹوں میں سے 280 جعلی ثابت ہوئے ہیں جبکہ پولنگ سٹیشن نمبر 98 میں 12 افراد نے 2,2 بار ووٹ کاسٹ کئے۔ نادرا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ 5 پولنگ سٹیشنز کے متعدد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی اور جعلی ووٹ کاسٹ بھی کاسٹ کئے گئے ہیں جن پر شناختی کارڈ نمبر بھی اصلی نہیں ہیں۔

 21حلقوں میں دھاندلی کے ثبو ت مل گئے ،جاننے کے لئے کلک کریں

رپورٹ کے مطابق متعدد ووٹرز کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نہیں ہو سکی جبکہ کاﺅنٹرز فائلوں پر شناختی کارڈ کے نمبر بھی جعلی درج کئے گئے ہیں۔ نادرا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پولنگ سٹیشن نمبر چھ میں ایک شخص نے 6,6 ووٹ کاسٹ کئے۔

مزید : قومی /Headlines


loading...