عمران کی کراچی میں آنکھیں چرانے، لاہور میں دکھانے کی پالیسی ہے: پرویز رشید

عمران کی کراچی میں آنکھیں چرانے، لاہور میں دکھانے کی پالیسی ہے: پرویز رشید
عمران کی کراچی میں آنکھیں چرانے، لاہور میں دکھانے کی پالیسی ہے: پرویز رشید
کیپشن: Pervaiz Rashid

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران کی کراچی میں آنکھیں چرانے، لاہور میں دکھانے کی پالیسی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پارلیمینٹ حملے اور پی ٹی وی کی عمارت پر قبضے کے ذمہ دار آج امن کی بات کر رہے ہیں، پاکستان کا ہر شہری عمرانی گلوﺅں کے حملوں کا گواہ ہے۔ وزیراعظم نواز شریف سے 6 ماہ سے عمران خان کی منفی سیاست کو تحمل سے برداشت کیا کیونکہ مسلم لیگ ن جمہوریت پسندانہ رویہ رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پر عمران خان کے بہتان بے معنی ہیں۔
شاہ محمود قریشی اور پرویز رشید کے درمیان دلچسپ مکالمہ،جاننے کے لئے کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -