خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے انتہائی پرکشش نوکری دلا دی

خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے انتہائی پرکشش نوکری دلا دی
خاتون کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے انتہائی پرکشش نوکری دلا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر لوگ سوشل میڈیا پر اپنی شناخت چھپا کر رہنا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ وہ تصاویر ہیں جو وہ اپنے دفتر ی اور پروفیشنل زندگی سے چھپا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن ایک خاتون کو انسٹا گرام پر تصاویر اپ لوڈ کرنے پر بہت ہی پر کشش نوکری مل گئی۔

سوشل میڈیا نو عمر لڑکیوں کےلئے زہرقاتل بن گیا ،جاننے کے لئے کلک کریں
نیویار ک کی ڈیزائنر ہانا پیرینی کو اس بات پر نوکری ملی کہ وہ انسٹاگرام پر بہت خوبصورت اور کمال کی تصاویر اپ لوڈ کرتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے اڑھائی سال پہلے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر اور پینٹنگز اپ لوڈ کرنا شروع کیا جس کا مقصد بس اپنے حلقہ احباب کو بتانا تھا کہ وہ کافی اچھی آرٹسٹ ہے لیکن پھر اس نے انسٹا گرام پر روزانہ اپنی ایک ڈرائنگ اپ لوڈ کرنا شروع کر دی جو کہ لوگوں کو کافی پسند آئی اور پھر ایک دن ایک مشہور ڈیزائننگ کمپنی سے نوکری کی آفر آئی اور اس نے اپنی پروفیشنل زندگی کا آغاز کردیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اگر باقی لوگ بھی اپنے اپنے شعبے سے متعلق ان اشیاءکا استعمال کریں تو انہیں بھی اسی طرح کامیابی مل سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -