بھارت کے خلاف فتح، ملک ریاض کا ہاکی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

بھارت کے خلاف فتح، ملک ریاض کا ہاکی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
بھارت کے خلاف فتح، ملک ریاض کا ہاکی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض نے قومی ہاکٹ ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر ملک ریاض نے قومی ٹیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے جو انہیں وطن واپسی پر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک ریاض اس سے قبل بھی قومی ہاکی ٹیم کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فائنل جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو ایک کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...