اس موبائل کی قیمت کتنی ہے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

اس موبائل کی قیمت کتنی ہے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا
اس موبائل کی قیمت کتنی ہے ؟آپ کو یقین نہیں آئے گا

  


نیویارک(نیوزڈیسک)لگژری گاڑیاں بنانے والی کمپنی Tonino Lamborghiniنے اپنا اینڈرائیڈ فون ’ٹوری 88‘لانچ کردیا ہے اور اس کی قیمت چھ ہزار ڈالر(چھ لاکھ روپے) رکھی گئی ہے۔

ایسی گاڑیاں رکھنے والے افراد کو اکثر یہ شکوہ رہتا تھا کہ انہیں اپنا موبائل میچ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور اس بات کے پیش نظر کمپنی نے اپنا موبائل مارکیٹ میں دے دیا ہے۔گو کہ اس کی قیمت بہت ہی زیادہ ہے لیکن جن لوگوں کے پاس یہ شاندارگاڑیاں ہیں انہیں یہ موبائل بہت پسند آیا ہے۔اس موبائل کا ڈسپلے پانچ انچ، Snapdragon 801 processor، 3GB Ram،64GBانٹرنل میموری اور اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ بھی لگایا جاسکتا ہے۔اس میں 20MPپچھلی جانب اور 8MPآگے کی جانب کیمرہ بھی موجود ہے جبکہ اس میں 4.4KitKatکااستعمال کیاگیا ہے۔

اس موبائل کی باڈی سٹیل (گولڈ،سیاہ اورسادہ رنگ)کی ہے جبکہ اس میں چمڑے کے مختلف رنگ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔یہ موبائل اس مہینہ لانچ کردیا گیا ہے اور صرف 1947سیٹ بنائے گئے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ اس قیمت میں یہ موبائل بہت مہنگا ہے لیکن جو لوگ اس کمپنی کی مہنگی ترین گاڑیاں استعمال کرتے ہیں ان کے لئے یہ کوئی بڑی قیمت نہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...