بھارت کے خلاف فتح، وزیر اعظم و دیگر رہنماﺅں کی قومی ٹیم کو مبارکباد

بھارت کے خلاف فتح، وزیر اعظم و دیگر رہنماﺅں کی قومی ٹیم کو مبارکباد
بھارت کے خلاف فتح، وزیر اعظم و دیگر رہنماﺅں کی قومی ٹیم کو مبارکباد

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر وزیراعظم نواز شریف سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ، متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور خیبرپختونخواہ کے گورنر نے قومی ٹیم کو شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے اور فائنل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...