قومی ٹیم کا ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل تک کا دلچسپ سفر

قومی ٹیم کا ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل تک کا دلچسپ سفر
قومی ٹیم کا ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل تک کا دلچسپ سفر

  


بھونیشپور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے بھارت کو خوبصورت شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاہے ۔فائنل تک پہنچنے کے لئے پاکستان نے بھارت کو 4-3سے شکست دی۔یہ امر دلچسپی سے خالی نہیں کہ پاکستان نے صرف دو میچ جیتے یعنی کواٹر فائنل میں پاکستان نے نیدر لینڈ کو 4-2سے شکست دی اور سیمی فائنل میں بھارت سے میچ جیتا۔اس سے قبل کھیلے گئے میچوں میں پاکستان نے تمام تین کے تین میچ ہارے تھے ۔

ہاکی چیمپئنز ٹرافی: پاکستان نے بھارت کو بھارت میں شکست دے دی تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

پہلے میچ میں بیلجیم نے پاکستان کو 2-1سے شکست دی،دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8-2سے شکست دی جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 3-0سے ہرایا ۔

لیکن یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹورنامنٹ میں کل آ ٹھ ٹیمز تھیں اورتمام نے کواٹر فائنل کھیلنا تھا۔

مزید : کھیل


loading...