مینز چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی بھارت کیخلاف ناقابل شکست رہنے کی روایت برقرار

مینز چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی بھارت کیخلاف ناقابل شکست رہنے کی روایت برقرار
مینز چیمپئنز ٹرافی: پاکستان کی بھارت کیخلاف ناقابل شکست رہنے کی روایت برقرار

  


کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف ناقابل شکست ہونے کی روایت برقرار رکھی۔ 1978ءسے جاری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نے بھارت کے خلاف آج تک کوئی میچ نہیں ہارا۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف 50 گول کئے جبکہ بھارت نے 41 گول کئے۔ دیگر ٹورنامنٹ اور میچوں میں بھی اپکستان کو بھارت پر فوقیت حاصل ہے۔

قومی ٹیم کا ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل تک کا دلچسپ سفر تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

پاکستان نے بھارت کے خلاف 370 گول کئے ہیں جبکہ بھارت نے 307 گول کئے ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ 1980ءکی دہائی میں آسٹرو ٹرف کا استعمال شروع ہوا تو دونوں ممالک کی ٹیموں کو کافی مشکلاتک ا سامنا کرنا پڑا اور 1986ءکے ورلڈکپ میں پاکستان نے 11 ویں اور بھارت نے 12 ویں پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے بھارت کو میچ ہرا کر 11 ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ بھارت کا آخری نمبر رہا۔ پاکستان نے شاندار طریقے سے کم بیک کرتے ہوئے 1990ءکے ورلڈکپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ 1994ءمیں پاکستان نے ورلڈکپ کا اعزاز واپس حاصل کیا جبکہ بھارت کی ہاکی لمبے عرصے تک پستی کا شکار رہی۔

بھارتی میڈیاسے بھارت کی شکست برداشت نہ ہوئی،قومی ٹیم کے کوچ سے بد تمیزی

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...