48 کروڑ روپے سے تیار ہونے والا سفاری پارک آپریشنل ہونے سے پہلے ہی بند

48 کروڑ روپے سے تیار ہونے والا سفاری پارک آپریشنل ہونے سے پہلے ہی بند
48 کروڑ روپے سے تیار ہونے والا سفاری پارک آپریشنل ہونے سے پہلے ہی بند

  

بدین (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع بدین میں 48 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا سفاری پارک آپریشنل ہونے سے پہلے ہی بند ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 48 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا سفاری پارک روایتی سستی اور غفلت کی نظر ہوگیا ، عملے نے لاپرواہی سے جانوروں کویاتو ہلاک کردیا یاعلاقے کی بااثر شخصیات کو اونے پونے داموں بیچ دیا۔ سفاری پارک منصوبے میں لاپرواہی برتنے پرڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر کو معطل کردیا گیاہے۔ واضح رہے کہ سفاری پارک میں 25 ہرن غلط طریقے سے بیہوش کیے جانے پر ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 54 ہرن ایک بااثر شخصیت کو بیچ دیے گئے۔

مزید :

بدین -