امرود توڑنے پر زمیندار کے نوکر نے بچے کی جان لے لی

امرود توڑنے پر زمیندار کے نوکر نے بچے کی جان لے لی
امرود توڑنے پر زمیندار کے نوکر نے بچے کی جان لے لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان(این این آئی) امرود توڑ کر کھانے پر زمیندار کے نوکر نے 10 سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر اس کی جان لے لی۔ رحیم یارخان کے گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری اسکول کے طالب علم محمد وقاص نے امرود کے باغ سے پھل توڑنے کی کوشش کی تو زمیندار کے نوکر نے دیکھ لیا اور اسے پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔بچے کے والد شوکت علی نے قتل کا مقدمہ درج کرنے کے لئے تھانہ بی ڈویڑن سے رابطہ کیا لیکن پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔

مزید :

رحیم یارخان -