خاوند نے محلے دار لڑکی کی محبت میں بیوی کو زندہ جلادیا

خاوند نے محلے دار لڑکی کی محبت میں بیوی کو زندہ جلادیا
خاوند نے محلے دار لڑکی کی محبت میں بیوی کو زندہ جلادیا

  

فیصل آباد (ویب ڈیسک) چار بچوں کی ماں کو خاوند نے مذٹی کا تیل ڈال کر زندہ جلادیا اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 60 ر ب کے رہائشی محمد جمیل نے اپنی بیٹی شکیلہ بی بی کی سترہ سال قبل اس کے کزن حفیظ الرحمن سے شادی کی جس کے چار بچے ہیں، شکیلہ کے والد کے مطابق حفیظ الرحمن نے اپنے گاﺅں میں کسی نامعلوم لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے جس کی وجہ سے خاوند اور بیوی کے درمیان اس سال سے لڑائی جھگڑا چل رہا تھا، وقوعہ کے روز حفیظ الرحمن نے شکیلہ بی بی کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلادیا، پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جڑانوالہ پہنچا دیا اور اس کے بھائی عمران جمیل کی مدعیت میں تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

فیصل آباد -