نیل ویگنر کی 100 میل کی رفتار سے گیند، پرندے کو وجہ قرار دیا جانے لگا

نیل ویگنر کی 100 میل کی رفتار سے گیند، پرندے کو وجہ قرار دیا جانے لگا
نیل ویگنر کی 100 میل کی رفتار سے گیند، پرندے کو وجہ قرار دیا جانے لگا

  

ڈونیڈن (ویب ڈیسک) کیوی فاست بولر نیل ویگنر کی ہوبارٹ ٹیسٹ میں تقریباً 100 میل کی رفتار سے گیند کا سبب پرندے کو قرار دیا جانے لگا، انھوں نے جب سری لنکن بیٹسمین چند یمل کو یار کرکی تو گراﺅنڈ میں نصب اسپیڈ گن میں 160 کلو میٹر سے زائد رفتار ریکارڈ ہوئی، یہ گزشتہ دنوں آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کی جانب سے 4 160.کلومیٹر سے قریب تر رہی ، آفیشلز کو شبہ ہے کہ اسپیڈ گن پر آنے والی اس رفتار کا سبب نیچے پرواز کرنے والا پرندہ بنا۔ ویگنر عمومی طورپر 130 کلومیٹر فی گھنٹے کی فتار سے گیندیں کراتے ہیں، اسپیڈ گن آپریٹر نے بھی کہا کہ بولنگ کے وقت پرندے کے قریب سے گزرنے کی وجہ سے مشین کی ریڈنگ میں گڑبڑ ہوئی، ٹی وی پروڈکشن ٹیم نے کہا کہ گراﺅنڈ میں نصب 2 میں سے ایک مانیٹر کی ریڈنگ پرندے کے اڑنے کی وجہ سے متاثر ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -