بھارت دارلحکومت میں ایک اورلڑکی اجتماعی زیادتی کی بھینٹ چڑھ گئی
نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب ملزمان نے طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈلا ،پولیس نے 6 میں سے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ دو دن پہلے دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں پیش آیا۔14 سال کی لڑکی کو اسکول جاتے ہوئے راستے میں 6 ملزمان نے زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور ویران علاقے میں لے گئے۔لڑکی کے بیان کے مطابق ملزمان میں ایک اس کا پڑوسی تھا،جس نے اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔پولیس کے مطابق ایک راہ گیر نے واقعہ کی اطلاع دی جس پر فوری کارروائی کر کے پولیس نے چھ ملزمان میں سے پانچ کو حراست میں لے لیا جبکہ ایک فرارہے۔ریپ کیپٹیل کے نا م سے مشہور نئی دلی میں گزشتہ ایک سال کے دوران خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کی شرح میں 31 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔