اگر خاندان میں شادی کا ارادہ ہوتو ایسا کرنے سے پہلے یہ کام ضرور کرلیں، ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

اگر خاندان میں شادی کا ارادہ ہوتو ایسا کرنے سے پہلے یہ کام ضرور کرلیں، ماہرین ...
اگر خاندان میں شادی کا ارادہ ہوتو ایسا کرنے سے پہلے یہ کام ضرور کرلیں، ماہرین نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی تحقیقاتی رپورٹس میں ثابت ہو چکا ہے کہ خاندان میں شادی کرنے سے بچوں میں پیدائشی نقائص اور بیماریوں کی شرح زیادہ ہوتی ہے۔ اب ماہرین نے کزن میرج کرنے والوں کو ایک مشورہ دیا ہے کہ”خاندان میں شادی کرنے کے خواہش مندوں کو شادی سے قبل جینز کی سکریننگ کے پروگرامز میں لازمی شرکت کرنی چاہیے جن میں ان کے مختلف ٹیسٹ کرکے پتا چلایا جاتا ہے کہ ان کے ہونے والے بچوں میں پیدائشی نقائص کا کتنا خدشہ ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مغرب کی نسبت مشرق وسطیٰ میں خاندان میں شادی کرنے کا رجحان بہت زیادہ ہے اس لیے ان ممالک میں بچوں میں پیدائشی بیماریوں کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

دنات المرات میں فیٹل میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر گوری رماناتھن نے ”خلیج ٹائمز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”میں ہر سال تقریباً 4ہزار لوگوں کی سکریننگ کرتی ہوں اور میرا مشاہدہ ہے کہ عرب امارات کے دیگر علاقوں کی نسبت دبئی میں خاندان میں شادیاں کرنے کے خواہش مند حضرات کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں پیدائشی نقائص کی شرح زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں پیدائشی معذوریوں کی بلند شرح کے باوجود ہمارے ہاں 30سے 40فیصد شادیاں خاندان میں کی جا رہی ہیں۔اس لیے خاندان میں شادی سے قبل لڑکے اور لڑکی دونوں کو سکریننگ لازمی کروانی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر لڑکے اور لڑکی دونوں کے جینز خاندانی بیماریوں کی طرف راغب ہوں تو ان کے بچوں کے متاثر ہونے کے چانس 25فیصد تک ہوتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -