مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی، کتنے فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟ تازہ سروے کے انتہائی اہم نتائج سامنے آگئے

مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی، کتنے فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ...
مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی، کتنے فیصد امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں؟ تازہ سروے کے انتہائی اہم نتائج سامنے آگئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک متنازعہ بیان میں کہا تھا کہ مسلمانوں کے یورپ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جانی چاہیے کہ امریکہ کے ویزے کے لیے مذہب کی سکروٹنی لازمی قرار دی جانی چاہیے۔ ان کے اس بیان پر انہیں دنیا بھر سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور امریکی عوام بھی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ حال ہی میں امریکی ٹی وی چینل این بی سی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ایک سروے کیا ہے۔ اس سروے کے مطابق57فیصد امریکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ووٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کے امریکہ آنے پر پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے۔

صرف 25فیصد امریکیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی حمایت کی جبکہ 18فیصد نے کوئی جواب نہیں دیا۔ ڈیموکریٹس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے موقف کی 75فیصد مخالفت کی گئی اور صرف 11فیصد ڈیموکریٹس نے ان کی حمایت میں ووٹ دیا۔ دوسری طرف ریپبلکنز میں ان کے موقف کی تائید قدرے زیادہ تھی۔ 42فیصد ری پبلکنز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت جبکہ 36فیصد نے مخالفت کی۔سروے کے نتائج کے مطابق مجموعی طور پر امریکیوں کی اکثریت نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کی مخالفت کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -