ایک معمولی غلطی جو اکثر لوگ کرتے ہیں، نے اس آدمی کو ایک آنکھ سے نابینا کردیا، جانئے اور ہمیشہ احتیاط کریں
نیویارک(نیوزڈیسک)اکثر لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ کانٹیکٹ لینز کا استعمال کرتے ہیں جسے رات کو سونے سے قبل اتارنا انتہائی ضروری ہے لیکن اگر ایسا نہ کیا جائے تو ہماری بینائی بھی ضائع ہوسکتی ہے۔
ایسا ہی کچھ امریکہ کے شہر سنسیناٹی کے رہائشی کے ساتھ ہوا۔وہ امریکی شہری دن بھر کے کام کے بعد رات کو تھکا ہارا گھر پہنچا اور اپنے لینز اتارنابھول گیا اور بستر پر لیٹتے ہی سو گیا۔نیند کے دوران آنکھ میں شدید درد کی وجہ سے وہ بیدار ہوااور ہسپتال کا رخ کیاجہاں اس کی آنکھوں کا علاج کیا گیا۔کافی دیر علاج کے بعد بھی اس کی آنکھ کی درد کی شدت میں کمی نہ آئی۔آخرکار ڈاکٹروں نے اسے بری خبر دی کہ کانٹیکٹ لینز کی وجہ سے اس کی آنکھ کی بینائی ضائع ہوچکی ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ لینز استعمال کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ رات کو سونے سے قبل لینز اتار کرسویا کریں ورنہ بینائی متاثر ہوسکتی ہے۔