آپ کی صحت کیلئے چقندر کے ایسے ناقابل یقین فوائد کہ جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ سکیں گے

آپ کی صحت کیلئے چقندر کے ایسے ناقابل یقین فوائد کہ جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ ...
آپ کی صحت کیلئے چقندر کے ایسے ناقابل یقین فوائد کہ جان کر آپ کھائے بغیر نہ رہ سکیں گے

  

لندن(نیوزڈیسک)چقندر کا ہماری صحت پر بہت زیادہ اثر ہوتا ہے اور اس کے فوائد اس قدر زیادہ ہیں کہ اگر آپکو بتایا جائے تو آپ بھی فوری طور پر اس کا استعمال شروع کردیں گے،آئیے آپ کو اس کے کچھ فوائد بتاتے ہیں۔

*اس کے استعمال سے ہمارا میٹابولزم بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

*چقندر میں وٹامن بی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ شریانوں اور وریدوں کی دیواروں کومضبوط کرتا ہے۔

*اس میں منرلز کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔پوٹاشیم اور فولیٹ دل کو اورمیگنیشیم ہڈیوں کومضبوط کرتا ہے،آئرن اور فاسفورس جسم کو توانائی دیتا ہے۔اس میں موجود آئیوڈین کی وجہ سے تھائیورائیڈہارمونز بہتر ہوتے ہیں۔

*اس میں موجودکوبالٹ کی وجہ سے وٹامن بی12بنتی ہے جو صحت کے لئے بہت مفید ہے۔

*اس میں موجود ‘بیٹالین‘کی وجہ سے جسم سے زہریلا مواد نکل جاتا ہے۔

*اس میں موجود’بیٹاسائنینز‘کی وجہ سے کینسر کے خلیوں کی نشوونما رُک جاتی ہے۔

*اس میں موجود فائبر کی وجہ سے نظام انہضام بہترطریقے سے کام کرتا ہے۔

*اس کے استعمال سے وٹامن ڈی کو ہضم کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

*اس کے استعمال سے کولسیٹرول اوربلڈ پریشر اعتدال میں رہتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -