ورلڈ ٹی20،آئی سی سی سیکیورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھے گی،رچرڈ سن

ورلڈ ٹی20،آئی سی سی سیکیورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھے گی،رچرڈ سن

  

ممبئی(آئی این پی) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران آئی سی سی سیکیورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھے گی۔بھارتی پولیس اور دیگر اداروں کی معاونت سے حفاظتی انتطامات کو فول پروف بنانے کی کوشش ہوگی، مختصر فارمیٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ پچز تیار کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے کہاکہ بنگلہ دیش میں انڈر 19ورلڈکپ ہو یا بھارت میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سیکیورٹی اولین ترجیح بن گئی ہے۔کھلاڑیوں کے ساتھ صحافیوں اور تماشائیوں کے تحفظ کا خیال رکھنا بھی اہم ہوگا، بھارت میں میگا ایونٹ کے دوران بھی آئی سی سی سیکورٹی معاملات پر کڑی نظر رکھے گی، ہر وینیو پر مقامی پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی معاونت سے انتظامات کو فول پروف بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پچز کی تیاری کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ ٹریک تیار کیے جائیں گے جہاں پہلے کھیلنے یا ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو زیادہ فرق محسوس نہ ہو۔بھارت کی جانب سے سلو پچز تیار کرکے پروٹیز کا شکار کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ دو ملکوں کی باہمی سیریز میں پالیسی مختلف ہوسکتی ہے لیکن آئی سی سی ایونٹ میں خیال رکھا جاتا ہے کہ کسی ایک کو فائدہ پہنچانے والا ٹریک نہ ہو، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہمارے ماہرین پچز کی تیاری کے کام کی نگرانی کرینگے۔یہاں کی کنڈیشنز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے مختلف ہونے کی وجہ سے ٹریک تھوڑے سلو ہوسکتے ہیں لیکن بیٹنگ کیلیے سازگار ہونگے۔ یاد رہے کہ پروٹیز سے ناگپور ٹیسٹ کیلیے ناقص پچ بنانے کی رپورٹ میچ ریفری جیف کرو آئی سی سی کے حوالے کرچکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -