ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤ ن میں گرلز جونیئر سپورٹس ڈے کا انعقاد

ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤ ن میں گرلز جونیئر سپورٹس ڈے کا انعقاد

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاؤ ن میں گرلز جونیئر سپورٹس ڈے کا انعقاد کیاگیا جس میں بچوں کی بڑی تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور مختلف کھیلوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس موقع پر مہمان خصوصی کے فرائض ایڈیشنل کمشنر کارڈینیشن صاحبزادی وسیما عمر نے سر انجام دئیے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر آمنہ ر فیق بھی موجود تھیں جبکہ ہیڈمسٹریس گرلز جونیئر ونگ میڈم شہلا ملک بھی تھیں جبکہ سکول کے پرنسپل عبدالشکور بٹ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی ایڈیشنل کمشنر کارڈینیشن صاحبزادی وسیما عمر نے کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اس کو نچلی سطح تک لانابہت ضروری ہے سکولز میں ایسی سر گرمیاں بہت ضروری ہیں اور اس طرح ایک تو طالب علموں میں آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتیں بھی کھل کر سامنے آتی ہیں سکول کے پرنسپل عبدالشکور بٹ نے کہا کہ سکول میں ایسی تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ بچوں کے لئے بہت ضروری ہیں ہیڈمسٹریس جونیئر ونگ کی پرنسپل شہلا ملک نے بچوں کو کھیلوں میں نمایاں کارکردگی پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم اسی طرح مستقبل میں بھی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے اور طلباء کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -