آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کا ٹخنے کی سرجری کرانے کا فیصلہ

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کا ٹخنے کی سرجری کرانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلبورن(آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے انجری مسائل سے مکمل نجات کیلئے ٹخنے کی سرجری کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث ان کی آئندہ برس شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت مزید مشکل ہو گئی ہے۔ سٹارک نیوزی لینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوران پاؤں کی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔۔ انجری کے باعث انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کیلئے بھی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی ٹیم کے فزیو ڈیوڈ بیکلے نے اپنے بیان میں کہا کہ سٹارک نے گزشتہ ہفتے اسپیشلسٹ سے ملاقات کی اور انہوں نے فاسٹ باؤلر کو سرجری کا مشورہ دیا جس پر سٹارک نے سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔