ترک پلاسٹ کی ٹیم ایڈن کرکٹ کلب کو شکست دے دی

ترک پلاسٹ کی ٹیم ایڈن کرکٹ کلب کو شکست دے دی

  

لاہو ر( سپورٹس رپورٹر)ترک پلاسٹ کرکٹ کلب اور ایڈن کرکٹ کلب کے درمیان میچ ہوا ۔ کھیلے گئے میچ میں ایڈن کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 253رنزبنائے ۔آغا امجد علی نے 51احمد نے 52رنز سکورکیے ۔ترک پلاسٹ کی جانب سے حماد علی یزدانی اور محمد آفاق نے تین ،تین جبکہ تنویر لکھویرانے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیاترک پلاسٹ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف کو چھ و کٹوں پر پورا کر لیا۔ترک پلاسٹ کی جانب سے حماد علی یزدانی نے 53تنویرلکھویرا نے 51بلال نے 43جبکہ طالب سہیل نے 41رنزسکور کیے ۔حماد علی یزدانی اور تنویر لکھویرا کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قراردیاگیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -