قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ آنجہانی باب وولمر جیسا ہونا چاہیے ،یونس خان

قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ آنجہانی باب وولمر جیسا ہونا چاہیے ،یونس خان

  

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کا کوچ گورا ہویا کالا،آنجہانی باب وولمر جیسا ہونا چاہیے جو ٹیم کو متحد کرسکے،پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی شامل نہیں ہونا چاہتا بلکہ کسی ذمہ داری کیساتھ لیگ کاحصہ بنناچاہتاہوں،محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی نے کر نا ہے ، پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ مستقل بنیادوں پر ہونی چاہیے۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں بطور کھلاڑی شامل نہیں ہونا چاہتا محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے امکانات کے معاملے سے لاتعلقی کااظہار کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے میرا کوئی لینا دینا نہیں اکی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -