اتھلیٹکس کے کھیل کو عروج کی جانب گامزن کرنا ہمارا مشن ہے ، اکرم ساہی

اتھلیٹکس کے کھیل کو عروج کی جانب گامزن کرنا ہمارا مشن ہے ، اکرم ساہی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی نے کہا کہ اتھلیٹکس کے کھیل کو عروج کی جانب گامزن کرنا ہمارا مشن ہے اس مشن کی تکمیل ہم نے کھیل کو فروغ دینے کے لئے ٹیکنیکل آفیشلز کورس منعقد کروایا ہے ‘ کوالیفائیڈ ٹیکنیکل آفیشلز کی تیاری سے ہی نئے اتھلیٹس کی گرومنگ اور اتھلیٹکس کے مقابلوں کا بہترین انداز میں انعقادممکن ہوتا ہے ،ٹیکنیکل آفیشلز کورس سے شرکاء کھیل سے متعلق جدید تکنیک ، نئے قوانین سمیت دیگر اہم ترین معلومات سے استعفادہ کر کے مزید بہتر انداز میں اتھلیٹک کے مقابلے منعقد کروا سکیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) کے خصوصی تعاون سے واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں اتھلیٹکس کے ٹیکنیکل آفیشلز کورس کی اختتامی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -