انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی

  

لندن (اے پی پی) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم جیت کا عزم لئے جنوبی افریقہ پہنچ گئی، مہمان ٹیم 15 دسمبر کو جنوبی افریقہ انویٹیشنل الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ انگلش ٹیم دورے کے دوران چار ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ انگلش ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل دو پریکٹس میچ کھیلے گی، پہلا پریکٹس میچ 15 سے 17 دسمبر تک ہوگا۔

جبکہ دوسرا میچ 20 سے 22 دسمبر تک کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا باضابطہ آغاز 26 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے ہو گا۔ انگلش ٹیم کے قائد ایلیسٹر کک کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کیلئے دورہ جنوبی افریقہ چیلنجنگ ہو گا۔ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد پروٹیز پر دباؤ ہو گا اس لئے ہمارے پاس اسے شکست دینے کا اچھا موقع ہے تاہم مقصد کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں میں سخت محنت کرنا ہو گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -