بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے 5 جنوری کوسڈنی جائیگی

بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کیخلاف سیریز کیلئے 5 جنوری کوسڈنی جائیگی

  

نئی دہلی(آئی این پی )بھارت کی کرکٹ ٹیم عالمی چمپئن آسٹریلوی چیلنج سے نمٹنے کیلئے 5 جنوری کو سڈنی روانہ ہو گی۔ بھارتی ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر نے بتایا ہے کہ دورہ آسٹریلیا ٹیم کیلئے آئندہ برس شیڈول آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ایشیا کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ بھی انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے، کھلاڑیوں کے پاس میگا ایونٹ کی تیاری کا بھرپور موقع ہے امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری، دوسرا میچ 15، تیسرا میچ 17، چوتھا میچ 20 جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری، دوسرا میچ 29 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -