فیفا کرپشن سکینڈل ،یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پلاٹینی کی اپیل مسترد

فیفا کرپشن سکینڈل ،یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر مائیکل پلاٹینی کی اپیل ...

  

زیورخ(آئی این پی) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ضابط اخلاق کمیٹی نے اکتوبر میں تنظیم کے صدر سیپ بلیٹر اور مائیکل پلاٹینی کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت 90 دن کے لیے معطل کیا تھاکھیلوں کی ثالثی سے متعلق عدالت نے یورپی فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) کے صدر مائیکل پلاٹینی کی 90 روز کی معطلی کی سزا ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔کھیلوں کی ثالثی سے متعلق عدالت کی جانب سے مائیکل پلاٹینی کی 90 روز معطلی کی سزا کو مسترد کرنیکا مطلب یہ ہے کہ انھیں فرانس میں یورو کپ سنہ 2016 کے سلسلے میں ہونے والے فائنل ڈراز کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی ضابط اخلاق کمیٹی نے اکتبوبر میں تنظیم کے صدر سیپ بلیٹر اور مائیکل پلیٹینی کو بدعنوانی کے الزامات کے تحت 90 دن کے لیے معطل کیا تھا۔سیپ بلیٹر اور مائیکل پلیٹینی دونوں ہی ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -