قومی مینز جوڈو چمپئن شپ 28 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی
اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام 24 ویں قومی مینز جوڈو چمپئن شپ 28 دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے 14 ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ، فاٹا، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، پاکستان نیوی اورہائر ایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی) کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ چیمپئن شپ 30دسمبر تک جاری رہے گی، واضح رہے کہ گزشتہ برس پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر ٹائٹل میں کامیابی حاصل کی تھی۔