قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا آغا زکل ہو گا

قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا آغا زکل ہو گا

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز کل ہو گا۔ سپر ایٹ کے پہلے مرحلے کے چاروں میچز کراچی کے مختلف گراؤنڈز پر شروع ہوں گے۔ سات مرحلوں کے اختتام پر ایس جی سی پی اور این بی پی کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست ہیں۔ سپر ایٹ مرحلہ کل شروع ہو گا، این بی پی سپورٹس کمپلیکس کراچی میں لاہور بلیوز اور واپڈا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ایس این جی پی ایل اور کے آر ایل، نیاز سٹیڈیم، حیدرآباد میں کراچی وائٹس اور ایس ایس جی سی، یو بی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں این بی پی اور یو بی ایل کے درمیان میچز شروع ہوں گے۔ سپر ایٹ کا دوسرا مرحلہ 21 جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے میچز 28 دسمبر سے شروع ہوں گے۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 سے 7 جنوری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -