شاہ فیصل کرکٹ کلب نے گڑھی شاہو جمخانہ کو شکست دے دی

شاہ فیصل کرکٹ کلب نے گڑھی شاہو جمخانہ کو شکست دے دی

  

لاہور( سپورٹس رپورٹر)یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ شاہ فیصل کرکٹ کلب اور گڑھی شاہو جمخانہ کے درمیان ماڈل ٹاؤن گرین کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہ فیصل کرکٹ کلب نے 6 رنز سے جیت لیا۔ شاہ فیصل کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ زاہد نے 47، بابر منظور الہٰی 34، گوہر حفیظ بٹ 26 اور حماد ملک نے 23 رنز بنائے۔ گڑھی شاہو جمخانہ کی طرف سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آصف گوندل نے 5/29، راجہ فرزان 3/27 اور قاسم نے 1/29 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں گڑھی شاہو جمخانہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور میچ ہار گئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -