ارجنٹائن، نومنتخب صدر کے اقتدار سنبھالتے ہی مرکزی بینک کے سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

ارجنٹائن، نومنتخب صدر کے اقتدار سنبھالتے ہی مرکزی بینک کے سربراہ نے استعفیٰ ...

  

بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن کے نومنتخب صدر ماریسیو میکری کے اقتدار سنبھالتے ہی مرکزی بینک کے سربراہ الیجاندارو وینولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی بینک کے سربراہ کے مستعفی ہونے سے اقتصادی پالیسیوں کو ازسرنو ترتیب دینے کیلئے صدر ماریسیو میکری کیلئے دروازے کھل گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی بینک کے سربراہ الیجاندارو وینولی نے اپنا استعفیٰ نومنتخب صدر ماریسیو میکری کے اقتدار سنبھالنے سے چند گھنٹے پہلے ہی سبکدوش ہونے والے صدر کرسٹیانا کرچنر کو بھیجا۔ الیجاندارو وینولی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ انتخابی نتائج کے تناظر اپنی مرضی سے مستعفی ہو رہے ہیں ۔

مزید :

کامرس -