ہینو پاک موٹرز نے نئی بس کازے متعارف کرادی

ہینو پاک موٹرز نے نئی بس کازے متعارف کرادی

  

کراچی(اکنامک رپورٹر) ہینو پاک موٹرز نے ایڈوانس ٹیکنالوجی اور ریئر بیگ سسٹم سے لبریز نئی بس کازے متعارف کرادی۔ J08 انجن فیول کی بچت میں اہم ثابت ہوگا، ریئر بیگ سسٹم مسافروں کو تھکاوٹ سے محفوظ رکھے گا۔ اس سلسلے میں ایک تعارفی تقریب منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مینجنگ آفیسر جاپان یوشیو شیمو نے کہا کہ جاپان پاکستان میں صنعتی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا خواہاں ہے، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوسکتا ہے۔ ہینو موٹرز جاپان پاکستان کی ایک اہم مارکیٹ ہے انہوں نے کہا کہ نئی بس کازے میں 3 اہم چیزوں آسائش، بچت اور حفاظ کو پیشِ نظر رکھا گیا ہے۔ ایڈوانس ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا جانے والا چیسز پاکستان میں سڑکوں کی سختی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کسٹمرز کی قدم قدم پر معاونت اور رہنمائی پر یقین رکھتے ہیں جس کا مقصد ان کے کاروباری مفادات کا خیال رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہینو پاک کی بہترین مصنوعات میں سے ایک گاڑی پاکستانی مسافروں اور آپریٹرز کیلئے ایک تحفہ ہے۔ یوشیو شیمو نے مزید کہا کہ بس کازے کی مقبولیت کی بدولت 6 ماہ کے عرصے میں بڑی تعداد میں آڈرز ملے ہیں۔ اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر ٹی ٹی سی، این تاکیو کیوچی، مینجنگ ڈائریکٹر کے اتسوامی، ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ہینو پاک وائی کونڈو و دیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

کامرس -