ایف پی سی سی آئی انتخابات ‘مردان چیمبر کا بزنس پینل کی حمایت کا اعلان
مردان (این این آئی)مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات برائے 2016کے لیے بزنس مین پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان مردان چیمبر کے صدر ظاہر شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں سابق صدر شاہ جہاں محمد ،سینئر نائب صدر فضل ربی شاہ ،نائب صدر افضل شاہ خٹک ،ارکان محمد سجاد ،حاجی محمد حسین ،حاجی سلطان محمد مہمند اور ظاہر شاہ نے شرکت کی۔مردان چیمبرکے عہدیداروں نے بزنس مین پینل کے چیئرمین سلطان چاولہ، فرسٹ وائس چیئرمین میاں زاہدحسین، سندھ ریجن کے چیئرمین ذکریاعثمان،ترجمان شیخ منظرعالم سمیت دیگرقائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر حاجی غلام علی کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدارتی امیدوار نامزد کرناایک احسن اقدام ہے اور ہم امیدکرتے ہیں کہ سینیٹر حاجی غلام علی اپنے پہلے دورصدارت کی طرح اس مرتبہ بھی قومی معیشت کی بہتری اور تیز تر صنعت کاری کے لیے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرپالیسیاں مرتب کریں گے ۔