وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کا کراچی میں قیام بڑھانے کیلئے صوبائی اسمبلی کے آئند ہ اجلاس میں قرار داد لانے کی ہدایت کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کا کراچی میں قیام بڑھانے کیلئے صوبائی اسمبلی کے ...
وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کا کراچی میں قیام بڑھانے کیلئے صوبائی اسمبلی کے آئند ہ اجلاس میں قرار داد لانے کی ہدایت کردی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں رینجرز کے اختیارات سے معلق قرار داد لانے کی ہدایت کر دی ہے ۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعلیٰ نے پیر کے اجلاس میں قرار داد لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے جس میں رینجرز کے قیام کو جولائی تک بڑھانے کی توثیق کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل وزیرداخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ سب کچھ ایک شخص کو بچانے کیلئے کیا جارہاہے ،اگر الزامات بند نہ کیے گئے تو وہ ڈاکٹرعاصم کے اعترافی بیان کی ویڈیو سامنے لائیں گے ،جس کے جواب میں مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیونے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے دھمکیاں دینا شروع کر دیں ہیں اگر آپ کے پاس ویڈیو ہے تو چلا دیں ۔

مزید :

کراچی -