مشرق وسطیٰ کی بڑی ریٹیل چین کا ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کی مصنوعات فروخت کرنے پر پابندی کا اعلان

مشرق وسطیٰ کی بڑی ریٹیل چین کا ڈونلڈ ٹرمپ کی کمپنی کی مصنوعات فروخت کرنے پر ...

  

لندن (اے پی پی) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمان مخالف بیان کے بعد عالمی سطح پر اس کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور مشرق وسطیٰ کی ایک بڑی ریٹیل چین ’’لائف سٹائل‘‘ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر عارضی پابندی کے مطالبے کے بعد ان کی کمپنی کی تیار کردہ مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریٹیل چین ’لائف سٹائل‘ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ ہوم کی مصنوعات کو اپنے متحدہ عرب امارات، کویت، سعودی عرب اور قطر کے سٹورز سے ہٹا دیا ہے۔ ریٹیل چین کے مالک گروپ لینڈ مارک کا کہنا ہے کہ لائف سٹائل اپنے تمام گاہکوں کی اقدار اور جذبات کا احترام کرتا ہے۔ لینڈمارک گروپ کے چیف ایگزیکٹیو سچن منڈھوا نے کہا ہے کہ صدارتی امیدوار کی جانب سے امریکی میڈیا میں پیش کیے گیے حالیہ بیانات کی روشنی میں ہم نے ٹرمپ ہوم کی تمام مصنوعات کی فروخت منسوخ کر دی ہے۔

مزید :

کامرس -